Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا بیٹ اور شرٹ 21 لاکھ روپے میں نیلام

شائع 07 مئ 2020 03:38pm
فائل فوٹو

کورونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے اپنا بیٹ اور شرٹس اکیس لاکھ روپے میں فروخت کردی۔

اظہر نے ٹيسٹ کرکٹ ميں جس بيٹ سے ٹرپل سنچری بنائی تھی وہ بیٹ بھارتی میوزیم نے دس لاکھ روپے میں خریدا جبکہ شرٹ کیلیفورنیا کے ایک شہری نے گیارہ لاکھ روپے میں حاصل کی۔

اظہر نے ٹوئٹ میں لکھا نيوجرسی میں مقیم ایک پاکستانی نے ایک لاکھ روپے بھی عطیہ کیا ہے۔